محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا عزم: فتنۂ ہند کو ہر صورت انجام تک پہنچائیں گے

محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا عزم: فتنۂ ہند کو ہر صورت انجام تک پہنچائیں گے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری سیکیورٹی کارروائیوں، صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے سپانسرڈ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا انجام عبرتناک موت ہے، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے بلوچستان حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کے لیے زمین تنگ کر دی گئی ہے، یہ جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہر قیمت پر امن و امان قائم کیا جائے گا۔