وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دے کر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔
دورے کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے وزراء کو اہلکاروں کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کے سپوت بہادری سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کر رہے ہیں اور ملکی سلامتی کے تحفظ میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔