آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین و اہلخانہ کی ملاقات

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، ٹریفک اسسٹنٹ شاہد حسین کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر زمان کی سرکاری رہائشی کوارٹرز میں مرمت کی درخواست پر ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کو ریلیف کی ہدایت کی۔ مرحوم خاکروب زاہد شیدی سیمیول کی بیوہ کی تنخواہوں کی ادائیگی اور مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔