لاہور(کرائم رپورٹر) شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں شہداء پیکج کے تحت 2024ء سے اب تک 9 خاندانوں کو 12 کروڑ 95 لاکھ روپے مالیت کے مکانات دیے گئے۔ یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کی اسکالر شپ کی مد میں 111 خاندانوں میں 2 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد تقسیم کیے گئے۔ واجبات کی مد میں شہداء کے 10 خاندانوں کو 4 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد دیے گئے۔ جہیز فنڈ میں 17 خاندانوں کو 69 لاکھ 20 ہزار، گزارہ الاؤنس میں 18 خاندانوں کو 63 لاکھ 29 ہزار، اور گروپ انشورنس میں 7 خاندانوں کو 14 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد تقسیم کیے گئے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق شہداء کے خاندانوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں