لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں، جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے
مزید 25 لاکھ 75 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انسپکٹر محمد ریاض کو کینسر اور کانسٹیبل رضا حسین کو گھٹنے کی انجری کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ غازی کانسٹیبل محمد عدیل جمیل، سب انسپکٹر ابرار اختر کو بیوی کے کینسر اور کانسٹیبل جہانگیر احمد کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج معالجے کے لیے فی کس اڑھائی لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ کانسٹیبلز طارق محمود، محمد بلال، سجاد مرید، ہیڈ کانسٹیبل محمد عامر، مرحوم کانسٹیبل طارق جاوید کی بیوہ اور کانسٹیبل زاہد اقبال کو علاج معالجے کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے فنڈز جاری کیے۔