ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بند سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کی ای ٹینڈرنگ مکمل کر لی گئی، سامان خریدیداری کا آغاز
لاہور (خصوصی رپورٹ)4 سال بعد پورے لاہور کو روشن کرنے کی ابتدا کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق شہر کی 2 لاکھ 72ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا آغاز کر دیا گیا ،ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بند سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کی ای ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہو گیا،6زون میں 76کروڑ سیلائٹس اور سامان خریدنے کا کام شروع کر دیا گیا ، ابتدائی مرحلہ میں ایک لاکھ بند پوائنٹ کی خریداری کی جائے گی۔ نشتر زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کے لئے 14کروڑ 50لاکھ روپے کے ٹینڈر مکمل ہو گئے ۔گلبرگ زون 14کروڑ 90لاکھ ،راوی زون 14کروڑ 27لاکھ ،سمن آباد زون 9کروڑ 93لاکھ ،داتا زون 15کروڑ 96لاکھ ،شالامار زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کے لئے 4کروڑ 50لاکھ روپے رکھے گئے۔ای ٹینڈرنگ کی ٹیکنیکل ایویلوایشن کا مراحلہ مکمل کر لیاگیا۔سی ای او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کا کہنا ہے ورک ایوارڈ زجاری کر دئیے گئے۔