نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 419 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے: مراسلہ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) جعلی یا ٹیمپرڈ نمبر پلیٹ لگانے پر نوسربازی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق جعلی و ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس لگانے پر مقدمہ کی دفعات تبدیل کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے سی ٹی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 419 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ 97 اے کے تحت مزید مقدمات کا اندراج نہ کیا جائے۔ جعلی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا جائے۔ سیکٹر انچارجز بریفنگ کے دوران نفری کو کارروائی بارے آگاہ کریں۔