ایک ماہ کے دوران کم از کم 1ہزار گاڑی مالکان کیخلاف مقدمات درج کرائے جائینگے:حکام
لاہور (کرائم رپورٹر)جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کر لیا گیا،جعلی نمبر پلیٹس لگانے پر مقدمات درج ہونگے۔ لاہور سیف سٹیز حکام کے مطابق گاڑی پر کسی دوسری گاڑی کا نمبر لگا کر چلانے والوں کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ شہر میں چلنے والی گاڑیوں کو روازنہ ایکسائز ڈیٹا کے مطابق چیک کیا جارہا ہے، جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال کرکے گاڑیوں کو جرائم میں استعمال کیا جاتا ہے۔ایک ماہ کے دوران کم از کم 1ہزار گاڑی مالکان کیخلاف مقدمات درج کرائے جائینگے، گاڑی پرایکسائز کی جاری شدہ نمبر پلیٹس استعمال کریں۔جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنیوالی بیشتر گاڑیوں کو پوائنٹ کرلیا گیا ہے، قانون کی خلاف ورزی پرکسی کو معافی نہیں دی جائیگی۔