یورپی یونین کی سفیر کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات‘ تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا--

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے وزیر اعظم ہائوس میں الوداعی ملاقات کی۔یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔