اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور یورپی یونین نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفا ق کیا ہے اور پاکستان نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی۔اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس کو تقرری پر مبارکباد دی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیاگیا