سعودی صنعتکار پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں آصف زرداری۔

ٖٓپاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی  معاونت پر شکرگزار ہیں
 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں:سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو‘سعودی شاہ اور ولی عہد کیلئے نیک تمنائوں کا پیغام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر  آصف علی زرداری نے کہا  پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں،۔ مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں، انہوں نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔