لندن(آئی این پی)ماہرین صحت کے مطابق زیادہ تر وقت بیٹھے رہنا نہ صرف جسمانی سرگرمیوں کی کمی کا باعث بنتا ہے بل کہ اس سے مختلف صحت کے مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ لمبے عرصے تک بیٹھے رہنے کا اثر چینی اور تمباکو کے استعمال جتنا ہی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس طرزِ زندگی سے دل کی بیماری، موٹاپا، شوگر، اور دیگر کئی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بیٹھنے کی عادت چربی کو ہضم کرنے والے عمل اور ذہنی سکون کو متاثر کرتی ہے، جس کی وجہ سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے ہر آدھے گھنٹے بعد اٹھ کر کچھ قدم چلنا دل کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔