واشنگٹن (آئی این پی )حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بعض غذا محفوظ رکھنے والے کیمیکلز(فوڈ پریزرویٹوز ) کا زیادہ استعمال کینسر کے خطرے میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔یہ تحقیق معروف طبی جریدے دی بی ایم جے میں شائع ہوئی ہے، جس میں فرانس کی یونیورسٹی سوربون پیرس نارتھ کے محققین نے 1 لاکھ 5 ہزار 260 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ تحقیق میں شامل شرکا کی عمریں 15 سال سے زائد تھیں اور مطالعے کے آغاز پر کسی کو بھی کینسر لاحق نہیں تھا۔تحقیق میں شامل افراد، جس میں اکثریت خواتین کی تھی، انہوں نے اپنی خوراک سے متعلق دو تفصیلی 24 گھنٹے کے غذائی ریکارڈ مکمل کیے تاکہ ان کی جانب سے استعمال کیے جانے والے پریزرویٹوز کا درست اندازہ لگایا جا سکے