غزہ میں کھانے سے محروم بچوں کے لیے کینیڈا کی امداد روک رہا ہے،مارک کارنی کی اسرائیل کی مذمت
اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے اور غزہ کی علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم مارک کارنی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دو ریاستی حل کے لیے ہر فورم پر تیز تر کوششیں کرے گا۔مارک کارنی نے بتایا کہ اگلے ہفتے دو ریاستی حل کے لیے اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے غزہ میں اسرائیلی مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل غزہ میں کھانے سے محروم بچوں کیلیے کینیڈا کی امداد روک رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی المیے پر قابو میں ناکامی پر اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں۔