اگر کینیڈا پر ناجائز ٹیرف لگائے گئے تو سخت جواب دیں گے،جسٹن ٹروڈو
ٹورنٹو(آئی این پی ) کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا پر ناجائز ٹیرف لگائے گئے تو سخت جواب دیں گے۔ جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر متوقع نئے تجارتی ٹیرف کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 4مارچ سے کینیڈا پر ناجائز ٹیرف عائد کرتا ہے تو ہماری حکومت فوری اور بھرپور جواب دے گی۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 1.3ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور 10ہزارسرحدی محافظ شامل ہیں تاکہ سمگلنگ کو روکا جا سکے۔