واشنگٹن (آئی این پی)امریکا نے اسرائیل سے مغربی کنارے میں پر تشدد کارروائیاں کرنے پر اسرائیلی آبادکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ فلسطینیوں اور صحافیوں پر حملوں کی تصاویر اور رپورٹس تشویشناک ہیں۔