زخمی ہسپتال منتقل ،کئی کی حالت تشویشناک، ریاستی حکومت کا واقعے کی تحقیقات کااعلان
نئی دہلی (آئی ا ین پی)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری سکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے ہلاک ہو گئے جبکہ 17زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت سکول میں تقریباً 40بچے موجود تھے۔ عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 بچے ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 17زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے اپنی کلاسز میں موجود تھے۔ ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔