انڈونیشیا ،سکول کی عمارت گرنے سے اموات کی تعداد 54 ہوگئی

13افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری 
 ریسکیو آپریشن 90 فیصد مکمل، ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کے آثار نہ ملے
  جکارتہ(آئی ا ین پی ) انڈونیشیا میں گزشتہ ہفتے بورڈنگ اسلامک اسکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے  افراد کی تعداد 54 ہو گئی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطاببق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے شہر سیدوارجو میں اسلامک اسکول کی عمارت گرنے کے بعد شروع کیا جانے والا ریسکیو آپریشن 90 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے اور ملبے تلے دبے 54 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔  13 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو تلاش کرنے میں مدد کرنے والے جدید ترین آلات کا استعمال کیا مگر ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کے کوئی آثار نہ ملے