میکسیکو میں بس کو حادثہ:11افراد ہلاک ،17زخمی

 تیزرفتاری کے باعث ہونیوالے حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
میکسیکو سٹی(آئی این پی)میکسیکو کی ریاست نیولیون میں تیز رفتار بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی ریاست نیولیون کے گورنر سیموئل گارسیا نے ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔