بزدلانہ حملے میں زخمی تمام بچوں اورخاتون کو ڈی ایچ کیوہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان رجیم کا ایک بار پھرجنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ، افغان طالبان رجیم کی شہری آبادی پر بلااشتعال گولہ باری سے 4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی ہوئے۔پاک فوج کی بھرپوراور مؤثر جوابی کارروائی سے بزدل افغان طالبان اہلکارپوسٹیں چھوڑکے بھاگ نکلے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل افغان طالبان رجیم نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاکستانی شہری آبادی پرگولہ باری کی ،افغانستان کی جانب سیفائرکیامارٹرگولہ انگور اڈہ کیمقامی شہریوں کریم خان اوررحمت اللہ کیگھرپرآکرلگا ، افغان طالبان رجیم کی آبادی پر بلااشتعال گولہ باری سے 4بچے اور ایک خاتون شدیدزخمی ہوئے،افغان طالبان کے بزدلانہ حملے میں زخمی تمام بچوں اورخاتون کو ڈی ایچ کیوہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا،چند روز قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوئی تھے۔