کراچی: لانڈھی شیرپاؤ کے گودام میں آگ، قیمتی سامان جل کر خاکستر

کراچی: لانڈھی شیرپاؤ کے گودام میں آگ، قیمتی سامان جل کر خاکستر

لانڈھی شیرپاؤ کالونی، مسجد اقصیٰ کے قریب واقع ایک پرانے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

 گودام میں فوم اور کاغذ کے بڑے ڈھیر موجود تھے، جن میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ دوبارہ شعلے بھڑکنے کا خطرہ نہ رہے۔واقعے کی نوعیت اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے بھی موقع پر موجود ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ قائدآباد نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔مزید تحقیقات اور فائنل رپورٹ کے بعد آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے آئے گی، جبکہ گودام میں موجود سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔