لاہور میں فیروزپور روڈ کی فیکٹری کے گودام میں آگ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

لاہور میں فیروزپور روڈ کی فیکٹری کے گودام میں آگ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

لاہور: فیروزپور روڈ پر واقع ایک فیکٹری کے گتے کے گودام میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

 حکام کے مطابق ریسکیو فائر فائٹرز نے تقریباً دو گھنٹے کی مسلسل کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کا ابتدائی سبب شارٹ سرکٹ ہے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔خیال رہے کہ اس سے ایک روز قبل سول سیکریٹریٹ کے قریب واقع پی اینڈ ڈی کی عمارت میں بھی آگ بھڑک اٹھی تھی، جسے ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے قابو پایا تھا۔ دونوں واقعات میں فوری ردعمل اور بروقت کارروائی کی بدولت جانی نقصان سے بچا جا سکا۔