کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک فیکٹری میں شدید آگ

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک فیکٹری میں شدید آگ

کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، جسے فائر بریگیڈ حکام نے تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دے دیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی مجموعی طور پر 12 فائر ٹینڈر ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں، جبکہ شہر بھر سے اسنارکل اور اضافی فائر ٹینڈر بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے فیکٹری کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔ آگ فیکٹری کے چوتھے فلور تک پھیل چکی ہے اور فیکٹری مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جس کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تاحال فیکٹری کے اندر کسی شخص کے موجود ہونے یا کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم فیکٹری کے عقب میں واقع قریبی کمپنی میں آگ پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔