سکارف قراقرم ونٹرلیوڈ سیزن 8 کا شاندار اختتام، ایس سی او ٹیم فاتح

سکارف قراقرم ونٹرلیوڈ سیزن 8 کا شاندار اختتام، ایس سی او ٹیم فاتح

گلگت بلتستان میں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی معاونت سے سکارف قراقرم ونٹرلیوڈ سیزن 8 کا آئس ہاکی فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

مختلف علاقوں کے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کیے اور اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ فائنل میچ میں ایس سی او ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اختتامی تقریب التت ہنزہ (گلگت بلتستان) میں منعقد ہوئی۔ونٹرلیوڈ سیزن میں ثقافت اور کھیلوں کا حسین ملاپ شائقین کے لیے دلچسپ منظر پیش کرتا رہا۔ سکارف کی یہ کاوش گلگت بلتستان کی ونٹر اسپورٹس اور ایڈونچر ٹورزم کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔