فیفا ورلڈکپ فائنل: ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کنفرم، فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے

فیفا ورلڈکپ فائنل: ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کنفرم، فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 19 جولائی کو فیفا ورلڈکپ 2026 فائنل میں شریک ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔

 فائنل نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا، جسے ٹورنامنٹ کے لیے “نیو یارک/نیو جرسی اسٹیڈیم” بھی کہا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفانٹینو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اور ٹرمپ مل کر فائنل دیکھیں گے اور مشترکہ طور پر فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔ اگرچہ ٹرمپ اب تک رواں ورلڈکپ کا کوئی میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہیں پہنچے، تاہم وائٹ ہاؤس کی ورلڈکپ ٹاسک فورس کے مطابق مصروفیات کے باوجود وہ کھیلوں کے بڑے ایونٹس میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔فیفا ورلڈکپ 2026 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں جاری ہے، جس میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جا رہے ہیں جبکہ ان میں سے 78 میچز کی میزبانی امریکا کے پاس ہے۔

ٹرمپ کی متوقع شرکت اس لیے بھی غیر معمولی توجہ حاصل کر رہی ہے کہ گزشتہ برس کلب ورلڈکپ کی ٹرافی تقریب کے دوران بھی وہ نمایاں رہے تھے، جب وہ ٹرافی پیش کرنے کے بعد اسٹیج پر ہی موجود رہے اور کھلاڑیوں کی جشن منانے کی تقریب کا حصہ بن گئے تھے۔ اب فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے کے فائنل میں ان کی موجودگی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے۔