چین کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ کھیپ میں 1000 سلیپنگ بیگز، 14 ہزار خیمے اور 12 ہزار کمبل شامل ہیں۔ امدادی سامان کو ٹرکوں کے ذریعے این ڈی ایم اے کے کراچی ویئرہاوس پہنچا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 26 دسمبر 2025 کو آنے والی تیسری کھیپ میں 100 کشتیاں، 5 ہزار خیمے اور 8 ہزار کمبل شامل تھے۔ دوسری کھیپ 4 اکتوبر 2025 کو موصول ہوئی، جس میں 16 ہزار کمبل، 700 خیمے، 1000 لائیف جیکٹ اور 4 ہزار سلیپنگ بیگز شامل تھے۔ پہلی کھیپ 28 ستمبر 2025 کو آئی، جس میں 9 ہزار کمبل اور 300 خیمے شامل تھے۔
چین کی چاروں امدادی کھیپوں کے ذریعے پاکستان کو مجموعی طور پر 45 ہزار کمبل، 20 ہزار خیمے، 100 کشتیاں، 1 ہزار لائیف جیکٹ اور 5 ہزار سلیپنگ بیگز فراہم کیے جا چکے ہیں۔این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ تمام وسائل متاثرہ افراد کے لیے میسر ہیں اور ضرورت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔