راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کو 26 نومبر کے احتجاج کیس میں بطور ملزمہ 29 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔
کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کو 26 نومبر کے احتجاج میں مرکزی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود کارکنان کو احتجاج کے لیے اُکسایا۔واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ صادق آباد، راولپنڈی میں درج ہے۔