انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
عدالت نے سماعت 30 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر علیمہ خان ہر صورت پیش ہوں۔عدالت نے مزید کہا کہ آئندہ سماعت پر تمام 11 ملزمان اور آخری گواہ کو بھی طلب کیا جائے گا، جبکہ وکیل صفائی آخری گواہ پر جرح کریں گے۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔