لاہور: غیر قانونی جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 26 شیر برآمد

لاہور: غیر قانونی جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 26 شیر برآمد

لاہور پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف کے اشتراک سے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ 8 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 6 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ گرفتار ملزمان کی تحویل سے 26 شیر، 14 ہرن اور مختلف اقسام کے پرندے برآمد ہوئے۔سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور رہائشی علاقوں میں ممنوعہ جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی آبادی میں خطرناک جنگلی جانور رکھنا انسانی جانوں کے لیے خطرے کا باعث ہے اور اس طرح کے واقعات میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔