لاہور میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 1,918 وطن واپس بھجوا دیے گئے

لاہور میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 1,918 وطن واپس بھجوا دیے گئے

لاہور میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کا عمل بدستور جاری ہے، جبکہ لاہور پولیس نے رواں سال اس حوالے سے کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں برس 2,005 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 1,918 افراد کو وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے۔ مزید 31 افراد کو قانونی کارروائی کے بعد جیل منتقل کیا گیا، جبکہ 56 غیر قانونی افغان باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی دارالحکومت سے تمام غیر قانونی طور پر مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ڈویژنل ایس پیز کو بھی اپنے اپنے علاقوں میں انخلا کے عمل کی خود نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔لاہور پولیس کے مطابق جن افغان باشندوں کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے، ان کی واپسی کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ اور کارروائیاں جاری ہیں۔