بالی ووڈ فلم ’’دھرندر‘‘ کے اداکار ندیم خان کو اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ 2015 میں ندیم خان کے گھر کام کرنے آئیں۔ خاتون کے مطابق اداکار نے شادی کا وعدہ کیا، جس کی بنیاد پر ان کے درمیان جسمانی تعلقات قائم ہوئے۔ جب اداکار نے وعدہ پورا کرنے سے انکار کیا تو متاثرہ خاتون نے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ جسمانی تعلقات سب سے پہلے شکایت کنندہ کے گھر میں ہوئے، جو مالوَانی پولیس کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ اس لیے ورسووا پولیس نے زیرو ایف آئی آر کی بنیاد پر کیس کو مالوَانی پولیس کو منتقل کیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں اور حکام نے کہا ہے کہ واقعے کے حقائق سامنے آنے تک قانونی کارروائی جاری رہے گی۔