بھارت کی نئی پروپیگنڈہ فلم ’دھرندر‘ ریلیز کے بعد باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہے، لیکن فلم میں دکھائے جانے والے مناظر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فلم آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بنی ہے اور اس میں پاکستان، خاص طور پر لیاری کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں کراچی گینگ وار سے تعلق رکھنے والے کردار دکھائے گئے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے ہیں۔5 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔ مرکزی کرداروں میں رنویر سنگھ (حمزہ علی مزاری)، اکشے کھنہ (رحمان ڈکیت)، سنجے دت (چوہدری اسلم شہید) اور ارجن رامپال (خفیہ ایجنسی کا افسر) شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ اگر فلم حقیقت میں لیاری میں شوٹ ہوتی تو کیسا منظر دکھائی دیتا۔
پوسٹ میں مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں، جن میں فلم کے مرکزی کردار لیاری کی گلیوں، فٹبال کھیلتے، رکشے کی سواری کرتے اور مشہور چیل چوک پر کھڑے دکھائے گئے ہیں۔وائرل تصاویر میں فلمی کردار چوہدری اسلم، رحمان ڈکیت اور حمزہ علی مزاری مختلف مناظر میں دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ایک تصویر میں پولیس ورینجرز کے اہلکار اور رواں دواں ٹریفک بھی شامل ہے، جو سوشل میڈیا صارفین کے لیے مزید بحث کا سبب بنی ہے۔