تھانہ ساندہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں تھانہ ساندہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ڈی ایس پی ذکریا یوسف اور ایس ایچ او ساندہ شرجیل اعوان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود رہیایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق سرچ آپریشن ساندہ کے مختلف علاقوں میں قائم ہوسٹلز، گھروں اور اہم مقامات پر کیا گیاجس کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا ہیسرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کی تصدیق کی گئی اور ان کے کوائف کا اندراج کیا گیا، جبکہ بغیر اندراج رہائش پذیر کرایہ داروں کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشن میں پولیس نفری کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی شرکت کی۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے اور شہر میں امن و امان کی بقا کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔