سید ذیشان رضا کی تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں کھلی کچہری

شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری
لاہور(کرائم ر پورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب کے ویڑن کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاکھلی کچہری میں ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس سمیت ڈی ایس پی انویسٹی گیشنز نیشرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں انچارج انویسٹی گیشنز، تفتیشی افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کییڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ناقص تفتیش پر چند تفتیشی افسران کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق *میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاڈی آئی جی سید ذیشان رضا کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کے لئے سختی سے ہدایات دیں مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گاشہریوں کے جان و مال کا تحفظ انویسٹی گیشن پولیس کی اولین ترجیح ہے،کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہے،شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے،افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیںعوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،