کروڑوں خرچ کرکے کام ادھورا چھوڑ دیاگیا ،پارک کی تعمیر مکمل کرانے کامطالبہ
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)نہر ایل بی ڈی سی کنارے پارک کا منصوبہ ٹھپ ?حکومتی خزانے سے کروڑوں روپے کے ضیاع پرشہریوں نے ا ظہار تشویش کیاہے۔سابق ڈپٹی کمشنر نے جھال روڈ نہر ایل بی ڈی سی کنارے پر موجود رقبے پر درخت کٹواکراور کوڑ اکرکٹ کے ڈھیراٹھواکر رقبے کو صاف ستھرا کروایا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر کے تبدیل ہونے کے بعد منصوبہ عدم توجہ کاشکار ہونے سے اب مکمل ٹھپ ہوکررہ گیا ہے جس پرشہریوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نہر ایل بی ڈی سی کے کنارے موجود رقبے پر سیرو تفریح کیلئے بنائے جانے والے منصوبے پر حکومتی کروڑوں پرخرچ کرکے کام ادھورا چھوڑ دیاگیا ہے۔ پارک کی تعمیر کاکام دوبارہ شروع ہوناچاہیے تاکہ نہر کنارے خوبصورت لوکیشن پر شہریوں کو اچھی اورصحتمند تفریح مل سکے۔ انہوں نے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ نہر ایل بی ڈی سی کنارے زیر تعمیر پارک کی تعمیر کو مکمل کرواکر حکومتی خزانے کو ضائع ہونے سے بچایا جائے اور شہریوں کو اچھی تفریح گاہ مہیا کی جائے۔