انکوائریوں اور فنڈز کی قلت سے منصوبہ بند ہوا،مختلف مقامات پر شجرکاری کے منصوبے شروع کریں گے:پی ایچ اے انتظامیہ
لاہور (کرائم رپورٹر)سموگ پر قابو پانے میں شجرکاری کرنے میں کوتاہی برتی گئی، درخت لگانے میں حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر کوتاہی برتی گئی، پنجاب حکومت کی شجرکاری مہم سے میاواکی تکنیک کو نکال دیا گیا، میاواکی جنگل لگانے کے لئے ماضی قریب میں نجی کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے بھی عمل در آمد کے منتظر ہیں،شجرکاری میں پی ایچ اے کی جانب سے میواکی جنگل کو شامل ہی نہیں کیا گیا،انکوائریوں اور فنڈز کی قلت نے میواکی جنگل منصوبہ بند کرادیا، بزدار دور میں لگنے والے پچاس میواکی جنگل کے بعد تاحال منصوبہ بند ہے، پی ایچ اے نے میواکی جنگل اربن فاریسٹ منصوبہ بند کر دیا، پنجاب بجٹ میں اربن فاریسٹی کے لیے کوئی فنڈز نہ رکھے گئے، پی ایچ اے بجٹ میں بھی میواکی جنگل کا کوئی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا، شہر میں 51 مقامات پر میواکی جنگل لگانے کے بعد کام بند کر دیا گیا، پی ایچ اے کے شروع کیے گئے نئے میواکی جنگل کے منصوبے ادھورے چھوڑ دیئے گئے، شوکت خانم چوک، ٹھوکر نیاز بیگ اور پی آئی اے روڈ پر میواکی جنگل پر کام بند ہوگیا، ایل ڈی اے ایونیو ون ،موہلنوال اور جوبلی ٹا ئون کا میواکی جنگل منصوبہ ڈراپ ہوگیا، پی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر شجرکاری کے منصوبے شروع کریں گے، اربن فاریسٹی کی دیگر تکنیک کے تحت شجرکاری کی جائے گی۔