سونا مہنگا‘ زیورات بننا بند، جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا

جیولری کے 50 فیصد کارخانے بند ‘ پاکستان میں  صرف سرمایہ کار سونا خرید رہے ہیں: جیولرز ایسوسی ایشن 
کراچی(آئی این پی ) سونا مہنگا ہونے سے زیورات بننا بند ہوگئے جس  پر  جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا، جیولرز ایسوسی ایشن  کاکہنا ہے کہ جیولری کے 50 فیصد کارخانے بند ہو گئے ہیں کیونکہ پاکستان میں بھی صرف سرمایہ کار سونا خرید رہے ہیں۔ آل پاکستان جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن  نے ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کمزور ہوتا ہے تو دنیا میں سونے کی طلب بڑھتی ہے، ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے ڈالر کمزور ہو رہا ہے اور سرمایہ کار ڈالر کی بجائے سونے کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔