وارداتوں میں ملوث دوگینگ گرفتار،مال مسروقہ بر آمد

 پولیس نے ناظم ، نعیم ،شبیر ودیگرملزموں سے 35لاکھ کامال بر آمد کرلیا
ساہیوال ،چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)پولیس تھانہ شاہکوٹ نے مویشی چور ناظم عرف ناظمی گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان گرفتارقبضہ سے18 لاکھ ر سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ بر آمد کرلیا۔ ناظم عرف ناظمی گینگ کے سرغنہ ناظم اور ساتھیوں نعیم اور شبیر کو گرفتار کر کے بر آمدہ مال مسروقہ ضروری کاروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ تھانہ اوکانوالہ بنگلہ پولیس کی کارروائی میں مویشی چوری و نقب زنی میں ملوث4 رکنی گینگ گرفتار کرکے 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کرلیاگیا۔ ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ بنگلہ انسپکٹر امتیاز نے ہمراہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے ملزموں سے بر آمدہ مال مسروقہ بر آمد ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو نے پولیس ٹیموں کی کاروائی کو سراہا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کیں۔