ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر شاہکوٹ ٹول پلازہ کے قریب مسافربس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو موقع تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ منتقل کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ احمد، 25 سالہ مظہر، 56 سالہ ساجد، 18 سالہ علی حمزہ اور 28 سالہ ندیم شامل ہیں۔