وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کو 43 سال مکمل

 سرکاری دفاتر میں شفافیت، جوابدہی اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا 
سال 2025ء میں 2 لاکھ 61 ہزار 101 شکایات کے فیصلے کئے گئے، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی 
ایبٹ آباد(خصوصی رپورٹ ) وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کو 43 سال مکمل ہو گئے ۔ وفاقی محتسب کا ادارہ 24 جنوری 1983ء کو قائم کیا گیا، جس کا پہلا صدر دفتر اسلام آباد میں قائم کیا گیا تھا۔ بعد ازاں چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں علاقائی دفاتر قائم کیے گئے، جبکہ اس وقت ہیڈ آفس اسلام آباد سمیت ملک بھر میں وفاقی محتسب کے 28 علاقائی دفاتر اور شکایات مراکز فعال طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔وفاقی محتسب کے قیام کے 43 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ افسران اور عملے کی مسلسل محنت، لگن اور پیشہ ورانہ کاوشوں کے باعث وفاقی محتسب کا ادارہ ملک میں گڈ گورنس کی ایک مضبوط مثال بن کر ابھرا ہے، جس پر عوام الناس کا بھرپور اعتماد قائم ہو چکا ہے