2024ء میں دو لا کھ 23 ہزار سے زائد شکا یات کے فیصلے کئے گئے: اعجاز احمد قر یشی
ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں اضا فہ ہو رہا ہے:سا ہیوال میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح پر گفتگو
لاہور(سلیمان اعوان ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے سا ہیوال میں بھی اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر دیا۔ گز شتہ روز علاقا ئی دفتر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے سر کا ری افسروں پر زور دیا وہ غر یب عوام کی شکا یات کے فو ری ازالے کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حا ل ہی میں مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور میر پور خا ص(سند ھ) میں نئے علاقا ئی دفا تر قا ئم کے گئے ہیں اوراب سا ہیوال میں علا قا ئی دفتر کے قیام کے بعد ملک بھر کے25 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہو لیا ت فرا ہم کر رہا ہے۔ انہوں نے ملک کے دور دراز علا قوں تک رسا ئی بڑ ھا نے کے عزم کا اعا دہ کر تے ہو ئے کہا کہ اس سال دور دراز علا قوں میں مزید نئے دفا تر بھی کھولے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علا قا ئی دفاتر کے قیام کا مقصد غریب لو گوں کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کر نا ہے۔ افتتا حی تقر یب میں وفاقی سر کا ری اداروں کے مقا می سربراہان کے علا وہ میڈ یا اور سو ل سو سا ئٹی کے کثیر افراد نے شر کت کی۔