جوہر ٹاؤن میں خوف و ہراس پھیل گیا،دھماکے کے باعث 10 ماہ کی جویریا اور 24 سالہ انعم زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچی اور ایک اور خاتون زخمی ہو گئیں۔واقعہ پی آئی اے روڈ پر انعم پلازہ کے قریب پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 30 سالہ نور تاج موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ دھماکے کے باعث 10 ماہ کی جویریا اور 24 سالہ انعم زخمی ہوئیں زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہیریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکی پھٹنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاپولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں