غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹ گئی، 3افراد زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے علاقے کالج روڈ امیر چوک میں غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے 3افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ون ون ٹو کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔