لاہور(کرائم رپورٹر)سندر اڈا رنگیل پورہ میں غبارے بھرنے والی ٹینکی پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ایک شخص زخمی ہو گیاریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ریسکیو نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غبارے بھرنے کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔