لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے دو واقعات پیش آئیجن پر ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ ٹولنٹن مارکیٹ میں پیش آیا جہاں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو کی فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیادوسرا واقعہ مراکہ، ملتان روڈ کے قریب قبرستان کے نزدیک واقع ایک گودام میں پیش آیا، جہاں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ ریسکیوکی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہو گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔