مختلف جرائم میں ملوث 71ملزم گرفتار

43ویلرز حوالات بند ،پتنگ بازی ، ہوائی فائرنگ ، 28 پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف سنڈے سپیشل گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 71 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ، فیروزپور روڈ سمیت دیگر علاقوں سے 43 ون ویلرز کو حراست میں لیا گیا۔اسی دوران پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 28 ملزمان کو فیکٹری ایریا، شیراکوٹ اور دیگر مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کر لی گئیں۔