لاہور (کرائم رپورٹر)شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موبائلز سکواڈ کی کارروائیاں جاری ، گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 79 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق موبائلز سکواڈ نے کارروائیوں کے دوران 21 اشتہاری، 7 عادی مجرموں اور 13 عدالتی مفروران کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا۔ ناکوں پر ای پولیس ایپ کے ذریعے 35 ہزار 340 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، 3 ہزار 472 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ چیکنگ کے دوران ملزموں سے شیشہ حقہ، مختلف فلیورز اور سٹکس بھی برآمد کی گئیں۔ایس پی موبائلز بلال احمد نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر برقی آلات کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے تاکہ سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جا سکے۔