اسلحہ سپلائی کرنے والے دو ڈیلرز گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ناکہ نیو راوی پر مجاہد سکواڈ نے آتشیں اسلحہ سپلائی کرنے والے دو ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔ترجمان موبائلز کے مطابق ناکہ نیو راوی پر تعینات جوانوں نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ناکہ پر موجود اہلکاروں نے بہترین آپسی کوآرڈینیشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو گھیرے میں لے کر فرار کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزمان کو رائونڈ اپ کر لیا،گاڑی کی تلاشی کے دوران 14 جدید آٹومیٹک رائفلیں، 9 پستول، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فیاض اور شاکر کے نام سے ہوئی۔