لاہور (سپیشل رپورٹر) جعلی و بوگس اسلحہ لائسنس ڈیلرز اور اسلحہ مرمت کرنے والے محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آ گئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 19 بوگس اسلحہ ڈیلرز و مرمت کرنے والوں کی نشاندہی کر کے پابندی عائد کردی ہے۔ جعلی اسلحہ ڈیلرز و مرمت کرنے والوں کیخلاف پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے غیر قانونی و جعلی اسلحہ ڈیلرز اور مرمت کرنے والوں کے نام اور ایڈریس جاری کر دیے ہیں۔