شہر کے تمام اسلحہ ڈیلرز کی میپنگ، سکروٹنی اور تصدیق کی جائے گی
جرائم کا 80 فیصد غیر قانونی اسلحہ سے جڑا، سپلائی چین توڑنے کا اعلان
لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے شہر کے تمام اسلحہ ڈیلرز کی میپنگ اور سکروٹنی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈیلرز کے پاس موجود ہتھیار اور گولیاں لائسنس کے مطابق چیک کی جائیں گی جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کا 80 فیصد سے زائد حصہ غیر قانونی اسلحہ سے منسلک ہے اور ڈکیتیوں، قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ایسے ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسلحہ کی ویریفکیشن کے عمل میں ہوم ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھی شامل ہوں گے۔ترجمان کے مطابق دیگر الائیڈ محکمے بھی اسلحہ ڈیلرز کی مانیٹرنگ کریں گے اور غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی چین کو توڑنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔